سوال: شب براءت کی رات بیری کے پتوں سے نہانے کاکیا طریقہ ہے؟
جواب: دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ166 صفحات پر مشتمل کتاب ، ’’اسلامی زندَگی‘‘ صَفْحَہ135 پرہے: اگر اس رات یعنی شبِ براء َت سات پتے بیری یعنی بیر کے دَرخت کے پانی میں جوش د ے کرجب پانی نہانے کے قابل ہو جائے تو غسل کرے اِنْ شَآءَاللہُ الْعَزِیْز تمام سا ل جادو کے اثر سے محفوظ رہے گا۔