عورت اگر اعتکاف پربیٹھی ہوتوکیا وہ آسمان دیکھ سکتی ہے؟ کیا وہ کھانا بنا سکتی ہے؟

سوال: عورت اگر اعتکاف پربیٹھی ہوتوکیا وہ آسمان دیکھ سکتی ہے؟ کیا وہ کھانا بنا سکتی ہے؟

جواب: واجب اعتکاف میں عورت کا بلاعذر شرعی مسجد بیت سے نکلنا جائز نہیں،البتہ اگر عذر کی وجہ سے مثلاً قضاء حاجت کے لئے  مسجد بیت سے نکلی اور آسمان پر نظر پر گئی یا مسجد بیت میں ہی بیٹھے بیٹھے آسمان کی طرف نظر پڑگئی، تو اس میں حرج نہیں ،البتہ محض آسمان دیکھنے کے لئے مسجد بیت سے نکلناجائزنہیں،اگرصرف آسمان دیکھنے کے لئے مسجد بیت سے نکلی تو اس کا واجب اعتکاف ٹوٹ جائے گا  ۔

اورجہاں تک کھانابنانے کاتعلق ہے تواس کاجواب یہ ہے کہ  اگر  اس اسلامی بہن کو کھانا پکا کر دینے والاکوئی نہیں اور مسجد بیت سے باہر نکلے بغیر کسی طریقے سے کھانے کا انتظام ممکن نہیں ،تواس کا ضرورت کے مطابق اپنا کھانا پکانے کے لئے  مسجد بیت سے نکلناجائز ہے اوراگراس کے باہر نکلے بغیر ،اس کے اپنے کھانے کاانتطام ممکن ہےمثلاً کوئی کھانے کا انتظام کر دے گا یا یہ مسجد بیت میں ہی اپنا کھانا پکا سکتی ہے ، تو اس کا نکلنا جائز نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

صرف فرض پڑح کر دکان کھولنا کیسا  !

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے