سوال: موبائل ٹھیک کروانے آتے ہیں مثلاً چارجنگ کنیکٹر چل نہیں رہا ہوتا ،تو ہم کہتے ہیں کہ اسے ہم ریپئیر کریں گے ،تو ہم اس کی صفائی کرتے ہیں جس سے چلنا شروع ہو جاتا ہے تو ہم اسے کہتے ہیں کہ ہم نے آپ کاکنیکٹر ریپئیر کردیا تو ایسا کرنا جائز ہے؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں آپ گاہک کوبتادیں کہ اس میں مٹی وغیرہ ہے اس کو صاف کر کے دیں گے اور اس کام کے ہم اتنی رقم آپ سے لیں گے ،تو اس طرح کرنا جائز ہے ،ریپئیر کا لفظ ہمارے ہاں بہت وسیع مفہوم رکھتا ہے لہذا یسا نہ کیا جائے بلکہ اسے وضاحت کے ساتھ جومسئلہ ہے وہ بتا دیا جائے ۔