میرے بہن کے مالی حالات کمزور ہیں ،اس کی ایک بیٹی جس نے بیمہ بھی کروایا ہوا اور یہ بالغ بھی ہے تو اسے دینے سے کیا زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟

سوال: میرے بہن کے مالی حالات کمزور ہیں ،اس کی ایک بیٹی جس نے بیمہ بھی کروایا ہوا اور یہ بالغ بھی ہے تو اسے دینے سے کیا زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟

جواب:دریافت کردہ صورت میں غالب امکان یہی ہے  کہ یہ لڑکی بیمہ  میں جمع کروائی گئی رقم کی  مالک ہونے کی وجہ سے  مستحق زکوٰۃ نہیں اور جو مستحق زکوٰۃ نہ ہو اسے زکوٰۃ دینے سے زکوٰۃ ادا نہ ہوگی ،البتہ اگر آپ کی بہن مستحق زکوٰۃ ہیں  یعنی ان کی ملکیت میں حاجت اصلیہ سے زائد 52.5 تولہ چاندی یااتنی مالیت کاحاجت اصلیہ سے زائدکسی بھی قسم کااضافی مال نہیں اوریہ سیدیاہاشمی بھی نہیں،توانہیں  زکوٰۃ دیناجائزہے ورنہ نہیں ۔

اور یہ بھی  یاد رہے کسی بھی قسم کا بیمہ کروانا یہ سخت ناجائزو گناہ ہے ،اگر کسی نے بیمہ کروایا ہے اس پر  توبہ کرتے ہوئے اسے ختم کرنالازم ہے۔

(دعوت اسلامی)

شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت کتنی ہوتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے