سوال: نجاست خفیفہ اگر چوتھائی سے کم جسم پر لگی رہ گئی تو کیا اس حالت میں نماز پڑھنے سے نماز ہو جائے گی؟
جواب: نَجاستِ خفیفہ کاحکم یہ ہے کہ کپڑے کے جس حصہ یا بدن کے جس عُضْوْ میں لگی ہے، اگر اس کی چوتھائی سے کم ہے مثلاً دامن میں لگی ہے تو دامن کی چوتھائی سے کم، آستین میں اس کی چوتھائی سے کم ،یونہی ہاتھ میں ہاتھ کی چوتھائی سے کم ہے،تو معاف ہے کہ اس سے نماز ہو جائے گی اوراگر پوری چوتھائی میں ہو تو بے دھوئے نماز نہ ہوگی۔