پیشانی میں سجدہ کی جگہ پر جو داغ ہوتا ہے یہ کیسا ہے؟

سوال: پیشانی میں سجدہ  کی جگہ پر جو داغ ہوتا ہے یہ کیسا ہے؟

جواب:پیشانی پر سجدے کے نشان ہو نے کے متعلق حکم یہ ہے کہ اگر کسی نے قصدا ًدکھاوے کیلئے یہ نشان بنا یا تو ایسا کر نا حرام و گناہ کبیر ہ ہے  جس سے توبہ کرنا ضروری ہے اور اگر یہ نشان اس نے خود نہیں بنایا بلکہ کثرت سجود کی وجہ سے یہ نشان آیا ہے تو پھر اگر  یہ سجدے لوگوں کو دکھانے کے لئے کرتا رہا تو یہ نشان اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کے جہنمی ہونے کا نشان ہوگا،یونہی اگر اس نے سجدے تو خالص اللہ تعالیٰ کے لئے کئے ،لیکن اب سجدے کے نشان  پر خوش ہوتا ہے کہ لوگ اسے عابد و زاہد سمجھیں گے تو اس صورت میں یہ نشان اس کے حق میں مذموم ہے اس کی کوئی فضیلت نہیں ،البتہ اگر سجد ے بھی اللہ تعالیٰ کے لئے کئے اور اب اس نشان کو لے کر خوش بھی نہیں ہوتا اس کی طرف توجہ نہیں کرتا تو اس صورت میں یہ نشان اسکے حق میں محمودہےاور ایک جماعت کے نزدیک آیت کریمہ میں اس کی تعریف مو جود ہے امید ہے کہ قبر میں ملا ئکہ کے لئے اس کے ایمان ونماز کی نشا نی ہو اور روز قیامت یہ نشا ن آفتاب سے زیادہ نورانی ہو،  جبکہ ایسا شخص سنی صحیح العقیدہ مسلمان ہو۔

سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فر ماتے ہیں :  اس بارے میں تحقیق حکم یہ ہے کہ اگر کسی نے قصدا دکھاوے کیلئے یہ نشان بنا یا تو ایسا کر نا حرام و گناہ کبیر ہ ہے اور وہ نشان معاذاللہ اس کے استحقاق جہنم کا نشان ہے جب تک تو بہ نہ کرے، اور اگر وہ نشان کثرت سجود سے خود پڑ گیا تو وہ سجدے اگر ریا ئی تھے تو فاعل جہنمی اور یہ نشان اگرچہ خود مذموم نہیں مگر جرم سے پیدا ہوا لہذااسی ناریت کی نشانی ،اور اگر وہ سجدے خالصاً لوجہ اللہ تھے مگر یہ اس نشان پڑنے سے خوش ہوا کہ لوگ مجھے عابد ساجد جا نیں گے تو اب ریا آگیا اور یہ نشان اس کے حق میں مذ موم ہو گیا اور اگر اسے اس کی طرف کچھ التفات نہیں تو یہ نشان نشان ِ محمود ہے اور ایک جماعت کے نزدیک آیت کریمہ میں اس کی تعریف مو جودہے  امید ہے کہ قبر میں ملا ئکہ کے لئے اس کے ایمان ونماز کی نشا نی ہو اور روز قیامت یہ نشا ن آفتاب سے زیادہ نورانی ہو جبکہ عقیدہ مطابق اہل سنت وجمات صحیح و حقانی ہو ورنہ بد دین وگمراہ کی کسی عبادت پر نظر نہیں ہو تی۔                                      (فتاوی افریقہ ص 66)

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے