سوال: کسی مخصوص شخص کے لئے یہ کہنا کیسا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی ہی نہیں ہے کہ یہ نیک بنے اللہ تعالیٰ چاہتا ہی نہیں ہے؟
جواب:سوال میں بیان کردہ جملہ بولنے کی ہرگز اجازت نہیں کہ اس میں اللہ تعالیٰ پر اعتراض کرنا پایا جا رہا ہے اور اللہ تعالیٰ پر اعتراض کرنا کفر ہے۔