سوال:ایک عالم کو کہتے ہوئے سنا تھا کہ جس طرح بیٹھ کر پانی پینا سنت ہے اسی طرح کھڑے ہوکربھی پانی پیناسنت ہے،وہ کہتے ہیں کہ اس طرح کہ جب بیٹھ کرپینے میں آزمائش ہو تو کھڑے ہو کر پی سکتے ہیں لہذا کھڑے ہوکر بھی پانی پینا سنت ہے۔
جواب:پانی بیٹھ کرپیناسنت سے ثابت ہےاور کھڑے ہو کر پینے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے ،البتہ جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کھڑے ہو کر پینا ثابت ہے تو علماء اس بارے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کھڑے ہو کر پینا بیان جواز کے لئے تھا۔