کیا عورت مسجد حرام میں امام مسجد کے پیچھے نماز ادا کر سکتی ہے؟

سوال: ہم مکہ میں ہے، کیا عورت مسجد حرام میں امام مسجد کے پیچھے نماز ادا کر سکتی ہے؟

جواب:  عورت کومسجد میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کے لئے آنے کی اجازت نہیں ہےخواہ وہ کوئی بھی مسجد ہو،اوریادرہے کہ  بدمذہب کے پیچھے نمازپڑھنا خواہ وہ کسی بھی مسجدکاامام ہو،ناجائزہے۔

اورہاں یہ بات بھی یادرہے کہ عورت کامسجد حرام اور مسجدنبوی میں  نماز کے لئے جانے کوعلماء نے جہالت قراردیاہے،کہ مقصودثواب حاصل کرنا ہے اورعورت کا اپنی قیام گاہ میں نماز پڑھنامسجد نبوی اور مسجد حرام میں  نماز  پڑھنے سے زیادہ ثواب کاکام  ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عورت کو میری مسجدمیں نماز پڑھنے سے زیادہ ثواب گھر میں پڑھنا ہے، البتہ عورتیں  مکہ معظمہ میں روزانہ ایک بار رات میں طواف کر لیا کریں اور مدینہ طیبہ میں صبح و شام صلاۃ وسلام کے لیے حاضر ہوتی رہیں۔

(دعوت اسلامی)

صرف فرض پڑح کر دکان کھولنا کیسا  !

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے