سوال: کیا نعت شریف پاک اور صاف حالت میں پڑنی چاہیے یہ زبان کا صرف پاک ہونا ضروری ہے؟
یا انسان کا وجود پاک ہونا ضروری ہے؟؟
جواب:نعت شریف کے آداب میں سے ہے کہ جب نعت پڑھے تو پاک ہو کر پڑھے ،البتہ اگر ناپاکی کی حالت میں نعت پڑھی تب بھی بلا کراہت جائز ہے،لیکن بہتر یہی ہے کہ وضو یا کلی کر کے پڑھا جائے۔ یوہی نعت پڑھنے کے آداب میں سے منہ کا بدبو دار نہ ہونا بھی ہے ،لہذا ادب کا تقاضا یہی ہے کہ اگر منہ میں بد بو ہے تو منہ سے بدبو دور کر کے نعت پڑھی جائے ۔