2010 میں سونے پرزکوۃ لازم ہوئی لیکن ادا نہیں کی، تو اب کس ریٹ سے ادا کرے ؟

سوال: اگر کسی شخص کے پاس 2010 میں نصاب کے برابر سونا موجود تھا، لیکن اس نے زکوۃ ادا نہیں کی، بعد میں اس کو بیچ دیا، اب وہ اس سال کی زکوۃ ادا کرنا چاہتا ہے، تو سونے کی قیمت آج کے حساب سے لگائے گا یا 2010 کے حساب سے جب زکاۃ لازم ہوئی تھی؟

جواب:   جس سال زکوۃ لازم ہوئی تھی اسی سال کے حساب سے ریٹ لگانا ہوگا ۔

   فتاوی اہلسنت میں ہے:”جس کے پاس کئی سالوں سے مالِ زکاۃ موجود ہے اور اس نے زکوۃ ادا نہیں کی تو اس پر سالِ گزشتہ کی زکوۃ نکالنا لازم ہے ، زکوۃ نکالنے میں گزشتہ سالوں کے ریٹ کا اعتبار کیا جائے گا یعنی ہر قمری سال کے مکمل ہونے پر مقدارِ نصاب اور کل مال کا تعین کر کے ہر سال کی جتنی زکوۃ بنتی ہے ، اس کو ادا کر دیا جائے “(فتاوی اہلسنت، کتاب الزکاۃ، صفحہ 237، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے