نابالغ کے مال پر زکوۃ لازم ہے یا نہیں؟

سوال:  نابالغ کی ملکیت میں اگر نصاب کے برابر  سونا یا رقم ہوتو سال پورا ہونے کے بعد اس کی بھی زکوۃ نکالنی ہوگی یا نہیں ؟

 جواب:  زکوة کے واجب ہونے کے لیے بالغ ہونا شرط ہے، نابالغ  اگر صاحب نصاب ہو تب بھی نابالغ ہونے کی وجہ سے اُس  پر زکوۃ فرض نہیں ہوگی ،اور نہ ہی اس کے ولی (سرپرست )پر اس کی طرف سے زکوۃ کی ادائیگی   واجب ہوگی ۔

   چنانچہ بہارِ شریعت میں ہے”نابالغ پر زکوۃ واجب نہیں ۔”(بہار شریعت،جلد01، صفحہ 875،مکتبۃ المدینہ،کراچی )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے