Monthly Archives: مئی 2024

حمل ساقط کروانا 3مہینے سے پہلے یا بعد میں کیاحکم ہے؟

سوال: حمل ساقط کروانا 3مہینے سے پہلے یا بعد میں کیاحکم ہے؟ جواب:اگرکوئی عذرشرعی ہوتوچارماہ سے قبل حمل ساقط کرناجائزہے اورچارماہ کے بعد ضرورت وبلاضرورت حمل ساقط کروانا ہر گز  جائز نہیں ۔ (دعوت اسلامی) ہجڑے کو زکوٰ ۃ کی رقم دینا کیسا ہے؟

Read More »

کفریہ کلام سننے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال: کفریہ کلام سننے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ جواب: جوقطعی کفر پرمبنی کلام کودلچسپی سے  سنے یااسے صحیح جانے یااس پر رضامندی ظاہر کرے ایسا شخص کافر و مرتد ہے ،اس پر توبہ،تجدید ایمان اور اگر شادی شدہ ہے ،تو تجدید نکاح بھی ضروری ہے،یونہی اگر جامع شرائط پیر …

Read More »

نابالغ سے کونسی چیز منگواسکتے ہیں ،یہ پڑھا ہے کہ والدین منگوا سکتے ہیں ،تو کیا والدین کے علاوہ کوئی بھی چیز نہیں منگوا سکتا؟

سوال: نابالغ سے کونسی چیز منگواسکتے ہیں ،یہ پڑھا ہے کہ والدین منگوا سکتے ہیں ،تو کیا والدین کے علاوہ کوئی بھی چیز نہیں منگوا سکتا؟ جواب:ایسا کام جسے عرف میں بچوں پرمشقت جاناجاتا ہوایسا کام بچوں سے کروانے کی اجازت نہیں ۔ (دعوت اسلامی) ہجڑے کو زکوٰ ۃ کی …

Read More »

عورت ہمبستری کرنے کہ بعدبچے کودودھ پلا سکتی ہے؟

سوال: عورت ہمبستری کرنے کہ بعدبچے کودودھ پلا سکتی ہے؟ جواب:عورت ہمبستری کرنے کے بعد غسل کرنے سے پہلے یا بعدمیں  دودھ پلاسکتی ہے، کیونکہ جنابت سے عورت کا دودھ ناپاک نہیں ہوتا کہ جس کی وجہ سے بچے کودودھ پلاناہی منع ہوجائے ،ہاں البتہ جب بھی جنابت ہوتوفوراغسل کرلیناچاہیے۔ …

Read More »

عورت کا بچہ بیمار تھا اس نے کہا کہ پتہ نہیں اللہ تعالیٰ کو کیا ہے میرا بچہ ہر وقت بیمار رہتا ہے دوسروں کے ٹھیک ہیں ،اس طرح کہنے کا کیا حکم ہے؟

سوال: عورت کا بچہ بیمار تھا اس نے کہا کہ پتہ نہیں اللہ تعالیٰ کو کیا ہے میرا بچہ ہر وقت بیمار رہتا ہے دوسروں کے ٹھیک ہیں ،اس طرح کہنے کا کیا حکم ہے؟ جواب:اس بات میں اللہ تعالیٰ پر اعتراض کرنا پایا جارہا ہے،اوراللہ تعالیٰ پر اعتراض کرنا …

Read More »

مرد اپنے جسم کے بال کاٹ سکتا ہے؟

سوال: مرد اپنے جسم کے بال کاٹ سکتا ہے؟ جواب:ابرو کے بال اگر بڑے ہوگئے تو ان کو ترشواسکتے ہیں، چہرہ کے بال (داڑھی کے علاوہ) لینابھی جائز ہے جس کو خط بنوانا کہتے ہیں،سینہ اورپیٹھ کے بال مونڈنایا کتروانا اچھا نہیں،ہاتھ، پاؤں،پیٹ پر سے بال دور کرسکتے ہیں۔البتہ یاد …

Read More »

بخار کی وجہ سے آنکھوں سے پانی آجائے تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال: بخار کی وجہ سے آنکھوں سے پانی آجائے تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ جواب: بخار کی وجہ سے آنکھوں میں آنے والے پانی سے وضو نہیں ٹوٹتا ،کیونکہ یہ پانی ناپاک نہیں ۔ (دعوت اسلامی) ہجڑے کو زکوٰ ۃ کی رقم دینا کیسا ہے؟

Read More »

کیا رمضان المبارک یا عید کے تیسرے دن عقیقہ ہو سکتا ہے؟

سوال: کیا رمضان المبارک  یا عید کے تیسرے دن عقیقہ ہو سکتا ہے؟ جواب:رمضان المبارک  یا عید کے تیسرے دن عقیقہ کیا جاسکتا ہے ،کیونکہ عقیقہ کرنے کے لئے شرعاً کوئی دن مخصوص نہیں۔البتہ یاد رہے کہ عقیقہ کرنے میں سنّت یہ ہے کہ بچّہ کی پیدائش کے ساتویں رو …

Read More »

عورت اپنی بہن کے شوہر کے ساتھ پاکستان سے عمرہ پرجاسکتی ہے؟

سوال: عورت اپنی بہن کے شوہر کے ساتھ پاکستان سے عمرہ پرجاسکتی ہے؟ جواب:بہن کا شوہر اس کے لئے نامحرم ہے اور نامحرم کے ساتھ پاکستان سے عمرہ پرجاناجائز نہیں۔ (دعوت اسلامی) ہجڑے کو زکوٰ ۃ کی رقم دینا کیسا ہے؟

Read More »