سوال: 29 اونٹوں پر کتنی زکوٰۃ فرض ہے؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں اونٹ کا ایک مادہ بچہ جو ایک سال کا ہوکر دوسرے سال میں لگ چکا ہو یہ مذکورہ اونٹوں کی زکوٰۃ میں ادا کرنا لازم ہے۔
صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ”پچیس اُونٹ ہوں تو ایک بنتِ مخاض یعنی اُونٹ کا بچہ مادہ جو ایک سال کا ہوچکا دوسری برس میں ہو، پینتیس تک یہی حکم ہے یعنی وہی بنتِ مخاض دیں گے۔ “(بہارِ شریعت، جلد1،صفحہ 894، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
مزید لکھتے ہیں: ”اُونٹ کی زکوٰۃ میں جس موقع پر ایک یا دو یا تین یا چار سال کا اُونٹ کا بچہ دیا جاتا ہے تو ضرور ہے کہ وہ مادہ ہو۔ نَر دیں تو مادہ کی قیمت کا ہو، ورنہ نہیں لیا جائے گا۔“(بہارِ شریعت، جلد1،صفحہ 895، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم