چاررکعت والی نماز میں تیسری رکعت پر بیٹھنے کے بعد اٹھنا

سوال: اگر کوئی چار رکعت والی نماز میں تیسری رکعت پر بھولے سے بیٹھ جائے لیکن ابھی صرف لفظ”التحیات “پڑھا  ہو اور یاد آجانے پر کھڑا ہوجائے تو اس صورت میں سجدہ سہو سے نماز ہوجائے گی یا دوبارہ پڑھنا ہوگی؟

جواب: بیان کردہ صورت میں نماز درست ہوجائے گی، سجدہ سہو بھی لازم نہیں ہوگاکیونکہ یہاں تین بارسبحان اللہ کہنے کی مقدارتاخیرنہیں ہوئی ،اگراتنی تاخیربھولے سے ہوجاتی توتب سجدہ سہولازم ہوتا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

صاحب ترتیب نے قضا نماز سے پہلے بھولے سے وقتی نماز پڑھ لی تو؟

About darulfikar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *