سوال: کیا حق زوجیت کا اختیار صرف شوہر کو ھوتا جاھے وہ بیوی کے پاس ہوتے ہوئے بھی اسکی زوجیت کے حق سے ایک لمبے عرصے تک لاپرواہی برتتا ہو کیا وہ اپنی بیوی کی ضرورت کا خیال نہیں رکھے گا یااس میں صرف شوہر کی مرضی کو ہی ترجیح دی جائےگی یا عورت کی خواہش کا بھی لحاظ کیا جائے گا ؟
جواب: شریعت کا حکم یہ ہے کہ شوہر کو چاہئے کہ عورت کو پریشان نظری سے بچانے کے لئے وقتا فوقتا حقوقِ زوجیت اداکرتارہے تاکہ خودوہ یااسکی بیوی کسی گناہ میں مبتلا نہ ہوں نیز 4 ماہ تک اسکی اجازت کے بغیر اس سے تعلقات قائم نہ کرنا ناجائزوگناہ ہے۔