صاحب نصاب کی بیوی کوزکاۃ دینا

سوال: شوہر بیوی ساتھ ہی رہتے ہیں اور شوہر صاحب نصاب ہے لیکن بیوی نہیں ہے تو کیا بیوی زکوۃ لے سکتی ہے؟

جواب: اگر بیوی مستحق زکوۃ ہو(یعنی ہاشمیہ نہ ہواورحاجت اصلیہ اورقرض سے زائدساڑھے باون تولہ چاندی یااس کی قیمت کےبرابرکسی قسم کے مال کی مالکہ نہ ہو)تووہ زکاۃ لے سکتی ہے ،اگرچہ اس کاشوہرصاحب نصاب ہو۔کیونکہ دنیاوی اعتبارسے عورت اورشوہرکامعاملہ کتناہی ایک ہو لیکن شرعی اعتبارسے دونوں  کاعلیحدہ علیحدہ اعتبارہے ۔فتاوی عالمگیری میں ہے ” ويدفع إلى امرأة غني إذا كانت فقيرة”ترجمہ:اورغنی کی بیوی کوزکاۃ دے سکتاہے جبکہ عورت فقیرہ ہو ( نصاب کی مالکہ نہ ہو ) ۔ (فتاوی ہندیہ،کتاب الزکاۃ،ج01،ص189،دارالفکر،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

غیر سیدہ کااپنے سیدبچوں کوزکوۃ سے کھلانا

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے