سوال: مزار پر دھونی دی جاتی ہے ،بعد میں لوگوں کو بھی دھونی دی جاتی ہے ،اس میں ثواب کا پہلو ہے یا نہیں ؟
: مزارات پر دھونی دینا اگر تلا وت قر آ ن کے وقت تعظیم قر ا ن کے لئے ہو یا و ہا ں کچھ لو گ بیٹھے ہو ں ان کو راحت پہنچانےکے لئے ہو تو مستحسن ہے ،ور نہ فضول اور تضییع ما ل ،صاحب مزار کو اس سے کچھ فا ئد ہ نہیں،البتہ یہ یاد رہے کہ دھونی دینا خواہ تلا وت قر آ ن کے وقت تعظیم قر ا ن کے لئے ہو یا و ہا ں کچھ لو گ بیٹھے ہو ں ان کو راحت پہنچانےکے لئے ہو،یہ قبر کے عین اوپر نہیں ہونا چاہئے کہ قبر سے دھواں اٹھنا اچھی فال نہیں۔