سوال: تمباکو،گٹکا وغیرہ میں منہ میں ہو تو اس دوران درود پاک پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب: تمباکو ،گٹکا عموماً بدبودار ہو تے ہیں اور درودپاک پڑھنے کے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ منہ میں بدبو نہ ہو،لہذا تمباکو،گٹکا وغیرہ کے منہ ہوتے ہوئے درودپاک نہ پڑھا جائے کہ یہ ادب کے خلاف ہےاور جب بھی درود پاک پڑھنا ہو پہلے منہ سے تمباکو ،گٹکا نکال کر اچھی طرح کلیاں کر یں یہاں تک کہ منہ کی بد بو زائل ہو جائے،اس کے بعد درود پاک پڑھیں ۔