سوال:گائے کی قربانی میں کسی حصہ دارکی نیت اگرگوشت حاصل کرنے کی ہوئی توکیاقربانی درست ہے؟
جواب:گائے کی قربانی میں اگرکسی حصہ دارکامقصودقربانی نہ ہو بلکہ گوشت حاصل کرنے کی نیت ہو تواس میں کسی کی بھی قربانی نہ ہوگی۔
دُرمختار وردالمحتارمیں ہے:
’’وان کان شریک السبع نصرانیا او مریدا الحم لم یجز عن واحد‘‘
اوراگرقربانی میں شریک سات لوگوں میں سے ایک نصرانی ہویاگوشت کا ارادہ رکھنے والا ہو ۔تو کسی کی بھی قربانی جائز نہیں۔
(دُرمختاروردالمحتار،ج9،ص472)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)
Tags قربانی کی نیت نہ ہوتو یا باقی کی قربانی ہو جائے گئی قربانی کے ئے نیت کا ہونا کیا ضروری ہے گائے کی قربانی میں کسی حصہ دارکی نیت اگرگوشت حاصل کرنے کی ہوئی توکیاقربانی درست ہے؟