مسلمان عورتوں کا سندور لگانا کیسا؟

  سوال: کچھ مسلم   عورتیں شادی کے بعد سر میں سندور لگاتی ہیں میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ سندور لگانا درست ہے؟

  جواب: مسلما ن عورتوں کا سندور لگانا ناجائز و حرام ہے ۔صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں:”سندورلگانامثلہ میں داخل ہے اورحرام ہے نیزاس کاجرم پانی  بہنے سے مانع ہوگا،جس سے غسل نہیں اترے گا۔ "(فتا وی امجدیہ،جلد4،صفحہ60،مکتبہ رضویہ، کراچی)

   فتاوی فقیہ ملت میں ہے”سندوریااس کی مثل کوئی دوسرارنگ عورتوں کومانگ میں لگاناحرام ہے ۔”(فتا وی فقیہ ملت،جلد2،صفحہ349،شبیر برادرز،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے