سوال: نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے حاضر و ناظر ہونے سے کیا مراد ہوتا ہے؟
جواب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حاضر و ناظر ہونے کا مطلب ومفہوم یہ ہے کہ:” نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جسم مبارک کے ساتھ روضہ اقد س میں تشریف فرما ہیں اورتمام کائنات آپ کے سامنے حاضر ہے،جب چاہیں نظرفرمالیں، کوئی چیز آپ سے چھپی ہوئی نہیں اوراللہ پاک کی عطاسے آپ جب چاہیں جہاں چاہیں تشریف لے جا سکتے ہیں ،اگر ایک ہی وقت میں متعدد مقامات پر تشریف لے جانا چاہیں تو یہ بھی ممکن ہے۔جیسے شب معراج سابقہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کامعاملہ ہواکہ قبرمیں بھی ہیں اورمسجداقصی اورآسمانوں پربھی ملاقات ہوئی۔”
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم