سوال:رمضان کا روزہ چھوٹ جائے تو کیارمضان کے بعد یہ روزہ رکھنا ہوگا ؟
جواب: رمضان کا روزہ جان بوجھ کر چھوڑنا سخت ناجائز و گناہ ہے،بہرحال رمضان کا روزہ جان بوجھ کر چھوڑا جائے یا عذر شرعی کی وجہ سے رمضان کے بعد اس روزے کی قضا کرنا لازم ہے اور روزہ توڑنے کی صورت میں قضا کے ساتھ کفارہ بھی فرض ہوسکتا ہے۔