جانور کا زخم ہو کر صحیح ہوگیا تو قربانی

سوال:قربانی کاجانوزخمی ہوگیااورپھرعیدِقربان آنے سے پہلے پہلے وہ زخم بھرگیااوروہ عیب ختم ہوگیاتوکیاپھربھی اس کی قربانی جائزنہ ہوگی؟

جواب:جی ہاں!عیدِقربان سے پہلے پہلے اگرزخم اچھاہوگیااوروہ عیب جاتارہاتوایسے جانورکی قربانی جائزہے۔

       فتاوی رضویہ میں ہے:

       ’’زخم بھرگیا،عیب جاتارہاتوحرج نہیں،لان المانع قدزال وھذاظاھر(یعنی کیونکہ مانع جاتارہا،اوریہ ظاہرہے)‘‘۔

(فتاوی رضویہ ،ج20ص460)

(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)

About darulfikar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *