سوال: میں آٹھویں کلاس میں پڑھتا ہوں ۔ہماری کتاب میں لکھا ہے کہ ” اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے“اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: عقیدہ یہ ہے کہ اللہ عزوجل جگہ اور جہت وغیرہ سے پاک و منزہ ہے۔ کیونکہ جگہ میں وہ ہوتا ہے جس کا جسم ہو، جبکہ اللہ تبارک وتعالیٰ جسم سے پاک ہے۔ لہذا اللہ سبحانہ و تعالی کو کسی جگہ میں موجودہونے کو متعین کرنا یا اس کے لئے جہت و سمت یا جسم و اعضاء ثابت کرناکفرہے، اور اس طرح کہنا کہ ’’اللہ ہر جگہ مو جو د ہے ‘‘کلمہ کفرہے کہ اس میں اللہ عزوجل کے لئے مکان ماننا ہے، جبکہ اللہ عزوجل مکان سے پاک ہے۔ اس طرح (اللہ ہر جگہ مو جود ہے)کہنے والے پر لازم ہے کہ اس کلمہ کفر یہ سے توبہ کرے، تجدید ایمان کرے اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں تجدید نکاح بھی کرے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم