سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ اذانِ مغرب کا وقت کب شروع ہوتا ہے، غروبِِ آفتاب کے فوراً بعد اذان دینی چاہئے یا چند منٹ ٹھہر کے،برائے کرم اس بارے میں شرعی راہنمائی فرمادیں۔ |
جواب: غروبِِ آفتاب ہوتے ہی نمازِ مغرب کا وقت شروع ہو جاتا ہے، اور جیسے ہی غروبِِ آفتاب کا یقین ہو جائے بغیر تاخیر کئے اذانِ مغرب دے دینی چاہئے کہ بلاعذرِ شرعی اذانِ مغرب میں تاخیر کرنا خلافِ سنّت ہے۔البتہ فی زمانہ بلند و بالا عمارات،اور علمِ توقیت سے ناواقفیت کی وجہ سے عوام غروبِِ آفتاب کا صحیح اندازہ لگا سکیں، یہ بہت مشکل ہے، اس لئے بہتر یہ ہے کہ ہر علاقے کے لوگ معتبر سنی عُلَماء کے بنائے ہوئے اوقاتِ نماز کے نقشہ جات کی اتباع کریں جو انہوں نےاس علاقے کے لئے ترتیب دیا ہو۔ اس سلسلہ میں مکتبۃُ المدینہ سے شائع ہونے والے نظامُ الْاَوْقات کافی مفید و مستند ہیں۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
Tags azan e magrib ka wqt kb shuru hota hy? اذان مغرب کا وقت اذانِ مغرب کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟ مغرب کا وقت مغرب کی اذان کا وقت کب شروع ہوتا ہے