بچوں کو کسی نے کوئی چیز دی، تو کیا میں انہیں استعمال کرسکتا ہوں ؟

سوال: بچوں کو کسی نے کوئی چیز دی، تو کیا میں انہیں استعمال کرسکتا ہوں ؟

جواب: چیز سے مراد  اگر آپ کی رقم ہے تو نابالغ بچوں کو  دی گئی وہ رقم کہ جس میں بچے کو مالک بنا دیا جائے یا اتنی رقم دی جائے کہ وہاں کے عرف میں اتنی رقم بچوں کو ہی دی جاتی ہویعنی اس کے والدین کو نہیں دی جاتی تو،اس رقم کو ان کے اوپر ہی خرچ کرسکتے ہیں،اپنے استعمال میں نہیں لاسکتے،ہاں!اگر والدین فقیرہوں اورانہیں پیسوں کی حاجت ہوتوبقدرِضرورت اس میں سے استعمال کرسکتے ہیں۔

اوراگربچے کواتنی رقم دی ہے کہ وہاں کے عرف میں اتنی رقم بچوں کونہیں دی جاتی ،بلکہ مقصود والدین کو دینا ہوتا ہے ،بس شرم کی وجہ سے بچوں کے ہاتھ میں تھما دی جاتی ہے ،تو اس رقم کو والدین اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں ۔

اب والدین میں سے کون استعمال کرے اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اگردینے والا باپ کے رشتے داروں یادوستوں میں سے ہے تووہ باپ کے لئے ہوں گے اوراگر ماں کے رشتے داروں یاجاننے والوں میں سے ہے تووہ ماں کے لئے ہوں گے۔ الغرض!عرف وعادت پراعتبارکیاجائے گا۔

اس نیت سے درود پاک پڑھنا کہ میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے راضی ہوجائیں تو اس نیت سے درود پاک پڑھنا کیسا ہے؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے