سوال: نماز میں سورہ فاتحہ سے پہلے اور سورہ فاتحہ کے بعد سورت شروع کرنے سے پہلے تسمیہ(بسم اللہ الرحمن الرحیم) پڑھنے کے متعلق کیا حکم ہے ؟ جواب: امام اور مُنفرد(یعنی تنہا نماز پڑھنے والے)دونوں کیلئے سورہ فاتحہ سے پہلے آہستہ آواز سے’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ پڑھنا سنت ہے …
Read More »سوال و جواب
جس کپڑے کوبلی چاٹ لے ،اس میں نمازہوگی یانہیں؟
سوال: بلی کپڑے کو چاٹ لے، تو نماز ہوجائے گی ؟ جواب: اگر بلی کپڑے کو چاٹ لے ،تو چاہئے کہ اتنے حصے کو دھو کر نماز پڑھے،بغیر دھوئے نماز پڑھنا مکروہ ہے،اگر اسی طرح پڑھی لی تونماز ہوجائے گی ،البتہ خلاف اولی ہوگی۔ فتاوی ہندیہ میں ہے:”ويكره أن تلحس الهرة في …
Read More »رکوع کی حالت میں نظر کہاں رکھیں گے ؟
سوال: رکوع میں جا کر کہاں نظر رکھنی ہوتی ہے؟ جواب: جب رکوع میں جائیں تو اپنی نظر اپنے قدموں کی پشت پر رکھیں ۔ درمختار میں ہے: ” نظره إلى موضع سجوده حال قيامه، وإلى ظهر قدميه حال ركوعه۔”ترجمہ: حالتِ قیام میں سجدے کی جگہ نظر رکھنا اور حالتِ …
Read More »نماز میں آیت یا سورت کی تکرار سے کیا مراد ہے ؟
سوال: نماز میں آیت یاسورت کی تکرار سے کیا مراد ہے ؟ایک دو رکعت والی نماز میں جو دو سورتیں پڑھی گئیں، تو کیا اگلی دو رکعتوں والی نماز میں ان سورتوں کے علاوہ کوئی اورسورتیں پڑھنی ہوں گی؟ اگر وہی سورتیں پڑھ لیں، تو کیا یہ تکرار کہلائے گی؟کیا …
Read More »حالتِ نماز میں ہاتھ یا پاؤں کی انگلیاں چٹخانے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حالتِ نماز میں ہاتھ یاپاؤں کی انگلیاں چٹخانے کا کیا حکم ہے؟ جواب: حالت ِ نماز میں انگلیاں چٹخانا مکروہِ تحریمی، ناجائز و گناہ ہے خواہ ہاتھ کی انگلیاں چٹخائی جائیں یا پاؤں کی۔ فتاوی ھندیہ میں ہے:”یکرہ ان یشبک …
Read More »رکوع و سجود کی تسبیحات کتنی آواز سے پڑھنی چاہیے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز میں رکوع و سجود کی تسبیحات پڑھنے میں اگر آواز دوسرے نمازیوں تک پہنچے، تو کیا بغیر آواز کے تسبیحات پڑھ سکتے ہیں؟ جواب: رکوع و سجود کی تسبیحات صرف زبان ہلا کر ، …
Read More »دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے کا سنت طریقہ
سوال: اگر نماز میں دو سجدوں کے درمیان جلسہ میں بیٹھتے وقت کسی شخص کے سیدھے پاؤں کی انگلیاں قبلہ رخ نہ ہوسکیں تو کیا اس کی نماز ہوجائے گی؟ جواب: مَردوں کیلئے نماز میں دو سجدوں کے درمیان جَلسہ میں اور تشہد میں بیٹھنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ اپنا الٹا پاؤں …
Read More »رکوع کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟
سوال: رکوع کرنے کاطریقہ کیاہے ؟ جواب: رکوع کا کم سے کم درجہ یہ ہے کہ اتناجھکناکہ ہاتھ بڑھائے تو گھٹنوں تک پہنچ جائیں اور پورا رکوع یہ ہے کہ پیٹھ سیدھی ہو جائے ، اور رکوع کا سنت طریقہ یہ ہے کہ (کوئی مجبوری نہ ہو، تو ) ٹانگیں سیدھی …
Read More »امام صرف ” سمع اللہ لمن حمدہ “ کہے یا اس کے ساتھ ” ربنا ولک الحمد “ بھی پڑھے ؟
سوال: امام رکوع سے اٹھتے وقت ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کہے گا یا پھر ”ربنا ولک الحمد“ بھی کہے گا ؟ جواب: امام کے لئے سنت یہ ہے کہ وہ رکوع سے اٹھتے وقت صرف ” سمع اللہ لمن حمدہ“ کہے۔ در مختار میں ہے:”ثم یرفع راسہ من رکوعہ مسمعا ویکتفی …
Read More »چین والی گھڑی پہن کرنماز پڑھنا
سوال: چین والی گھڑی پہن کرنماز پڑھنا کیساہے ؟ جواب: چین والی گھڑی پہننے کے بارے میں علمائے اہلسنت کا اختلاف ہے، بعض علمائے کرام ومفتیان عظام کے نزدیک اسے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے جبکہ بہت سے جید مفتیان ِ کرام اور دارالافتا اہلسنت کےنزدیک چین والی گھڑی پہن کر نماز پڑھنے …
Read More »