دھات کی چابی تعویز کی طرح گلے میں لٹکاکر نماز پڑھنے کاحکم

سوال: طلبائے  کرام  اپنے   بیگوں کی  چابیاں جو کہ  دھات کی بنی ہو تی ہیں    بعض   اوقات تعویز  کی طرح اپنے گلے میں  لٹکا لیتے  ہیں اورپھراسی حالت میں نماز بھی اداکرتے ہیں ، تو  اس کوگلے میں ڈالنے کا کیا حکم ہو  گا اوراسے گلے میں ڈال کر  نمازپڑھنے   کا کیا  حکم ہو گا ؟

جواب: دھات  میں صرف تحلی(یعنی زیورکے طور پر پہننا) حرام ہے اور تحلی زیور کے ساتھ ہوتی ہے اور زیور وہ چیز ہوتی ہے، جس سے زینت حاصل کی جاتی ہے اور دھات کی چابی  گلے میں زیور اور زینت کے طور پر  نہیں  ڈالی جاتی، بس حفاظت کے لئے گلے میں  ڈالی جاتی ہے لہذا  اس  کو گلے میں ڈالنا  اور اس   حالت میں  نماز ادا کرنا دونوں کام جائز ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

جمعہ کےدن عربی خطبہ سننا فرض ہے یا واجب ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے