سوال: دعا کرتے ہوئے آنکھیں بند رکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: دعا میں خشوع وخضوع عاجزی انکساری اختیارکرنے کا حکم ہے ،اگر آنکھیں بندرکھنے میں ایسی کیفیت بنتی ہوتو آنکھیں بند کرلینی چاہیے ویسے بھی آدابِ دعا میں سے ہے کہ دعا کرتے ہوئے اپنی نگاہیں نیچی رکھے۔
فضائل دعامیں آدابِ دعا بیان کرتے ہوئے لکھا ہے:’’ادب (15):نگاہ نیچی رکھے،ورنہ معاذ اللہ زوال بصر کا خوف ہے(یعنی نظر کمزور ہوجانے کا اندیشہ ہے)۔(فضائل دعا،صفحہ67،مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ