سوال: ہم ایک نماز کو دوسری کے وقت سے کتنی دیر پہلے تک پڑھ سکتے ہیں۔ مثلاً: فجر کا وقت صبح 4:43 پہ شروع ہورہا ہے کیا ہم اس سے پہلے پہلے نماز عشاء ادا کرسکتے ہیں؟
جواب: نماز عشا کا وقت فجر کا وقت شروع ہونے تک ہوتا ہے،لہٰذا فجر کا وقت داخل ہونے سے پہلے کسی نے عشا کے فرض و وتر پڑھے تب بھی نماز ہوجائے گی، لیکن یاد رہے کہ ہر عاقل بالغ مکَّلف مسلمان پر اپنی نمازوں کی حفاظت کرنا انتہائی ضروری ہے اور مرد پر شرعی عذر نہ ہونے کی صورت میں مسجد میں جماعتِ اُوْلیٰ کے ساتھ نماز ادا کرنا واجب ہے،اگر بلاعذر شرعی جماعت چھوڑے گا، تو گناہگار ہوگا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم