کارخانے سے تقریبا پونا کلو میٹر دور مسجد ہے،اس کے علاوہ قریب میں کوئی مسجد نہیں توکارخانے میں جماعت کرواسکتے ہیں،کہ اگر اتنی دور جاتے ہیں تو آنے جانے میں بہت وقت لگ جاتا ہے،کیا پھر بھی مسجد کی جماعت ہم پر واجب ہے ؟

سوال: کارخانے سے تقریبا پونا کلو میٹر دور مسجد ہے،اس کے علاوہ قریب میں کوئی مسجد نہیں توکارخانے میں جماعت کرواسکتے ہیں،کہ اگر اتنی دور جاتے ہیں تو آنے جانے میں بہت وقت لگ جاتا ہے،کیا پھر بھی مسجد کی جماعت ہم پر واجب ہے  ؟

جواب: شرعی مسئلہ یہ ہے کہ مسجد میں بغیر سپیکر پر دی جانے والی اذان،شورو غل نہ ہونے کی صور ت  میں جہاں تک پہنچتی ہو، تو وہاں  کےعاقل،بالغ،غیرمریض مردپرمسجد کی پہلی جماعت واجب ہے جس کوبلاعذر شرعی  چھوڑنایامسجدکی جماعت چھوڑ کر اپنی جماعت قائم کر لینا جائز نہیں،لہذا پوچھی گئی صورت میں  اگر قریب میں کوئی ایسی مسجد نہیں کہ جس  کی آواز مذکورہ تفصیل کے مطابق  آپ تک نہیں پہنچتی تو آپ  پرمسجد کی جماعت واجب نہیں ، کارخانے میں نمازکی جماعت کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔

(دعوت اسلامی)

فجر کے وقت میں تحیۃ المسجدکے نوافل اداکرنا

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے