مشترک پیسوں میں اگر حرام کے بھی ہوں تو کیا حکم ہے

سوال:چند لوگ مل کر پارٹی کریں  یعنی کھانے وغیرہ کا اہتمام اس طرح کہ چند لوگوں کے پیسے حلال ہیں اور چندکے حرام کمائی کے ہیں توکیاساراکھاناحرام ہوجائے گا؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر حرام کمائی کمانے والا اگر مال حرام دکھا کر کہے کہ اس مال حرام كو شامل  کردو، تو یہ جائز نہیں اور ایسا کرنے کو شریعت کی اصطلاح میں  حرام مال پر عقد ونقد جمع ہونے کا نام دیا جاتا ہے۔

صاحب نصاب تھے لیکن قربانی نہ کی؟

اور مال پر عقد ونقد جمع نہ ہونے کی صورت میں ساراکھانا اگرچہ حرام نہیں کہلائے گا،لیکن مال حرام کمانے والوں کے ساتھ اس طرح   کھانے کے اہتمام  سے بچنا چاہئے۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے