جنت میں اولاد ہوگی یا نہیں؟

سوال: جنت میں جنتی کو حوریں ملیں گی تو کیا ان سے اولاد بھی ہوگی ؟

جواب: جنت میں مسلمان  جو چاہے گا وہ اسے ملے گا اگر اولاد کی خواہش کرے گا تواولاد بھی ہوجائے گی البتہ اس کا معاملہ دنیا کی طرح نہیں ہوگا بلکہ سب کچھ ایک پل میں ہی ہوجائےگا ۔  یعنی بچہ کا حمل  قرار ، پانا   ، اور اسکی ولادت ، پھر اس کی عمر  کابڑھنا (یعنی تیس سال ہونا)سب کچھ  خواہش کرتے ہی ایک  پل میں ہوجائےگا۔

   سنن الترمذی میں ہے” عن أبي سعيد الخدري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: المؤمن إذا اشتهى الولد في الجنة كان حمله ووضعه وسنه في ساعة كما يشتهي“ترجمہ:حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:مؤمن جب جنت میں اولاد کی خواہش کرے گا تو اس کا حمل،وضعِ حمل اور اس کی عمر ایک ساعت میں ہی ہو جائے گی جیسی وہ خواہش کرے گا۔(سنن الترمذی،ابواب صفۃ الجنۃ،ج 4،ص 695،مطبوعہ مصر)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت  اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے