عصر کی سنتوں کی جگہ قضاء عمری ادا کرنا

سوال: کیا عصر  کی سنتوں کی جگہ قضا ءعمری پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب:   عصر کی سنتیں غیر موکدہ ہیں اور سنت غیر موکدہ کی جگہ قضا نمازپڑھ سکتے ہیں ۔

   مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ  فرماتے ہیں کہ :”قضا نَمازیں نوافِل سے اَ ھَم ہیں یعنی جس وقت نَفْل پڑھتا ہے انہیں چھوڑکران کے بدلے قضائیں پڑھے کہ برئ الذمہ ہو جائے اَلْبَتَّہ تراویح اوربارہ رکعتیں(فجرکی 2سنتیں، ظہرکی6 سنتیں، مغرب کی2سنتیں،عشاء کی 2سنتیں ) سُنَّتِ مُوکِّدَہ نہ چھوڑے۔”(بہارِشریعت،ج1، حصّہ 4،ص 55،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے