میرے مسوڑھے سے خون نکلتاہے اورگلے میں اس کا ذائقہ محسوس ہوتاہے تو روزے کا کیا اس سے ٹوٹ جائے گا؟

سوال: میرے مسوڑھے سے خون نکلتاہے اورگلے میں اس کا ذائقہ محسوس ہوتاہے تو روزے کا کیا  اس سے ٹوٹ  جائے گا؟

جواب:دریافت کردہ صورت میں جب خون کا ذائقہ حلق میں محسوس ہوگاتو روزہ ٹوٹ جائے گا جس کی بعدرمضان قضا کرنا لازم ہوگا۔

اور یہ بھی یاد رہے کہ روزہ ٹوٹنے کی صورت میں بقیہ دن روزہ دار کی طرح رہنا لازم ہوگا ۔

 

 بہار شریعت  میں ہے :’’دانتوں سے خون نکل کر حلق تک پہنچا مگر حلق سے نیچے نہ اُترا تو ان سب صو رتوں میں روزہ نہ گیا… دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اترا اور خون تھوک کے برابر یا کم تھا مگر اس کا مزہ حلق میں محسوس ہوا تو ان سب صورتوں میں روزہ جاتا رہا اور اگر کم تھا اور مزہ بھی محسوس نہ ہوا تو نہیں ۔‘‘

مغرب کی اذان ہوتے ہی دروازے بند کر لینے چاہئے کہ شیاطین اور جنات گھر میں داخل ہو جاتے ہیں ؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے