سوال:بعض لوگوں سے سنتے ہیں کہ بروزِ قیامت ہاتھوں کی انگلیوں کے نام پوچھے جائیں گے اور نام بتاتے بھی ہیں کہ آمین،امانت،جنت،شہادت انگلیوں کے نام ہیں۔یہ بات کہاں تک درست ہے؟اگر درست ہے،تو کیا انگلیوں کے نام بھی یہی ہیں؟
جواب : سوال میں مذکور بات من گھڑت ہے ۔ عربی اور فارسی میں انگلیوں کے نام ہیں، لیکن وہ یہ نہیں جو سوال میں مذکور ہیں۔نیز ان کا بروز قیامت حساب کتا ب سے کوئی تعلق نہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم