مردکے لیے نمازمیں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کاثبوت

سوال: کیا مردوں نے نماز میں ہاتھ ناف کے نیچے باندھنے  ہوتے ہیں ؟ اس پر کوئی دلیل بھی بھیج دیں۔

جواب: مَردوں کے لیے سنت طریقہ کار یہ ہے کہ وہ نماز میں دورانِ قیام  ناف کے نیچے ہاتھ باندھیں ۔چنانچہ ابوداؤد شریف اور دیگر کتب حدیث مثلاً مسند احمد ا ور دارقطنی و مصنف ابن ابی شیبہ وغیرہ میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے پر احادیث موجود ہیں،چنانچہ مسند احمد اور ابوداؤد شریف میں ہےکہ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:’’ من السنۃ وضع الکف علی الکف فی الصلاۃ تحت السرۃ‘‘ترجمہ:نماز میں قیام کی حالت میں ناف کے نیچے ہتھیلی پرہتھیلی رکھنا سنت ہے۔                (سنن ابی داؤد،ج1،ص201،رقم الحدیث756،المکتبۃ العصریۃ، بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

روزہ کی حالت میں نمک وغیرہ چکھنا

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے