مسجد میں رکھی پلاسٹک کی ٹوپی پہن کر نماز پڑھنے کا حکم؟

سوال:  مسجد میں جو سبز رنگ کی پلاسٹک کی ٹوپیاں ہوتی ہیں، وہ پہن کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہوگا؟

سوال:  مسجد میں جو پلاسٹک کی ٹوپیاں رکھی ہوتی ہیں انہیں پہن کر نماز پڑھنا مکروہِ تنزیہی ہے کیونکہ ایسالباس پہن کرنماز اداکرنا مکروہ تنزیہی ہے جسے پہن کر کوئی شخص معزز لوگوں کے سامنے جاناگوارا نہیں کرتا بلکہ اس کو باعثِ عیب وعار سمجھتا ہے۔ البتہ اس میں اگر نماز پڑھ لی، تو نماز ہو جائے گی۔ لہٰذا اپنے پاس ایک خوبصورت سی ٹوپی رکھیں تاکہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں عمدہ لباس کے ساتھ حاضری دیں۔

   وقارالفتاویٰ میں ہے:”مسجد میں بید کی یا کھجور کے پتوں کی جو ٹوپیاں رکھی ہوتی ہیں ، ان کو پہن کر کوئی مسجد سے باہر نکلنا اور لوگوں کے سامنے جانا گوارا نہیں کرے گا ، لہٰذا ان کو اوڑھ کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہوگی۔“ (وقار الفتاوی، جلد2،صفحہ 240، بزمِ وقار الدین، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے