سوال: مِرحا نام رکھنا کیسا ہے ؟
جواب: مِرحا کا مطلب تکبر ، اکڑ ، اِترانا بھی ہے ، لہٰذا غلط معنیٰ کا احتمال ہونے کی وجہ سے یہ نام نہ رکھیں، اس کے علاوہ کوئی دوسرا اچھا نام رکھیں ۔ مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ میں بہت سے نام دیے گئے ہیں ۔وہاں سے دیکھ کر کوئی سا بھی اچھا نام رکھ لیں ۔ یہ کتاب دعوت اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری