نماز جمعہ کی رکعتیں

سوال: جمعہ کی نمازمیں اگرکوئی شخص چارسنت مؤکدہ،دوفرض،اورچارسنت مؤکدہ پڑھے،تویہ درست ہے؟

جواب: جمعہ کی نمازمیں 14رکعتیں ہوتی ہیں،پہلےچارسنت مؤکدہ،دوفرض،پھردوبارہ چارسنت مؤکدہ،دوسنت غیرہ مؤکدہ ، اور دو نفل ۔ سنت غیرہ مؤکدہ اورنوافل کوچھوڑنےکاعادی گناہ گارنہیں ہوتا،لیکن ثواب سےمحرومی ہوتی ہے،لہذاپوچھی گئی صورت میں جمعہ کےدن سنن مؤکدہ اورفرض پڑھنےکےساتھ ساتھ،دوسنن غیرمؤکدہ،اورنفل بھی پڑھنےچاہییں،تاکہ ثواب سےمحرومی نہ ہو،البتہ اگرکوئی شخص جمعہ کےدن صرف فرائض اورسنن مؤکدہ پڑھنےپراکتفاء کرے،آخرمیں دوسنت اوردونفل نہ پڑھے،توایساشخص گناہ گارنہیں ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

عشاکی سنت قبلیہ کی قضا کا حکم

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے