سوال: قعدہ میں سورۃ فاتحہ پڑھ لی سورۃ فاتحہ پڑھنے کے بعدیادآنے پر التحیات پڑھی تو کیا سجدہ سہو کرنا ہو گا؟
جواب: قعدہ اولی یا قعدہ اخیرہ میں تشہد سے ابتداء کرناواجب ہے اگر بھول کر کسی نے تشہد سے پہلے سورۃ فاتحہ پڑھ لی،تو ترک واجب کی وجہ سے سجدہ سہو کرنا لازم ہوگا، اگر سجدہ سہو نہ کیا یا جان بوجھ کر ایسا کیا تھا ،تو نماز دوبارہ پڑھنا ہو گی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم