دورانِ نماز تلاوت کرتے ہوئے کوئی آیت یا کوئی لفظ بھول گئے ،تو یاد آنے پر دوبارہ پڑھنا کیسا

سوال:  اگر نماز کے دوران تلاوت کرتے ہوئے کسی سورت کی کوئی آیت بھول گئے یا کسی آیت کا کوئی لفظ بھول گئے، تو یاد آنے پر اس آیت یا لفظ کودرست کر کےدوبارہ پڑھنے سے سجدہ سہو کرنا لازم ہو گا یا نہیں؟

جواب:   اگر نماز میں قراءت کے دوران کوئی لفظ یا آیت بھولے سے رہ جائے، اور اسے پڑھنے کے لیے اسی آیت کو یا پچھلی چندآیات کو دوبارہ پڑھیں تو سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا،جبکہ آیت کو یاد کرنے میں ایک رکن کی مقدار خاموش نہ رہا ہو۔

   امام اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے سوال ہوا: امام نے جمعہ میں ایک آیت پڑھی، بسبب بھول جانے   کے اُس کو دوسری بار پڑھ کر دوسری آیتوں کی طرف منتقل کیا ایسی صورت میں نماز مکروہ تحریمی یا تنزیہی یا جائز بلاکراہت یا سجدہ لازم ہے یا نہیں ؟ تو امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ نے جواباًفرمایا: ” جبکہ بمجبوری سہو تھا کچھ کراہت نہیں، اور اگر آیت کے یاد کرنے میں بقدرر کن ساکت نہ رہا تو سجدہ سہو بھی نہیں۔“(فتاوی رضویہ،جلد6،صفحہ333، رضا فاؤنڈیشن لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے