سوال:اگر کسی کے ذمہ کئی سالوں کی قربانی ہے۔کیا وہ 7 ، 7 قربانیوں کی نیت سے بڑے جانوروں کی قیمت صدقہ کرسکتا ہے؟
جواب: جس کے ذمہ پر کئی سالوں کی قربانیاں ہیں ،تو اس پر ہر سال کے بدلے ایک ایسے بکرے کی قیمت صدقہ کرنا واجب ہوتاہے جو قربانی کے لئے کفایت کرتا ہے۔
ہرسال کی قربانی کے بدلے میں بڑے جانور کے حصہ کے برابر قیمت صدقہ کرنا کافی نہ ہوگا۔