سوال: روزے کی حالت میں دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جا کر دانتوں کی صفائی کرواسکتے ہیں ؟
جواب: روزے کی حالت میں دانتوں کے ڈاکڑ کے پاس جا کر اس کی صفائی کروانے کی اجازت نہیں کہ اس صفائی کے عمل میں ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے،اور ادویات کے ذریعے صفائی کرنے میں ادویات کا حلق میں جانا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،اور دوائی جب حلق میں جائے گی تو لازماً اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔