سوال: میں نماز میں ایک عرصے تک ”سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم“ کے بجائے ”العزِیم“ پڑھتا تھا۔کیامذکورہ غلطی سے تمام نمازیں واپس دوہرانی پڑیں گی؟
جواب: رکوع کی تسبیح ”سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم“ پڑھتے ہوئے ”عَظِیْم“ کے بجائے ”عَزِیْم“ پڑھنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، لہذا آپ نے جو نمازیں اس طرح پڑھیں، انہیں دوبارہ ادا کریں ۔
بہار شریعت میں ہے :’’قراء ت یا اذکارِ نماز میں ایسی غلطی جس سے معنی فاسد ہو جائیں، نما ز فاسد کر دیتی
ہے۔ ‘‘)بہا رشریعت ،جلد:1،صفحہ:614،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ (
قانون شریعت میں ہے :’’ جس نے سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم میں عظیم کو عزیم، ظ کے بجائے ز پڑھ دیا تو نماز جاتی رہی لہٰذا جس سے عظیم صحیح ادا نہ ہو وہ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْکَرِیْم پڑھے۔ ‘‘(قانون شریعت ،صفحہ:175،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم