سجدہ شکر میں دعا مانگنے کا حکم

سوال: کیا سجدۂ شکر میں دعا مانگ سکتے ہیں؟ اور دعا عربی میں مانگناضروری ہے یا اردو میں بھی مانگ سکتے ہیں؟

جواب: اللہ عزوجل کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی نیت سے یادعا کی توفیق ملنے پر شکربجالانے کی نیت سے سجدہ ادا کرنا، جائز ہے  ۔ پھر اس میں جو چاہے،جس زبان میں چاہے دعا کرے  اورحالتِ سجدہ میں کی جانے والی دعا قبولیت میں بلاشبہ خاص تاثیر رکھتی ہے کہ اس حالت میں بندے کو اللہ عزوجل کی بارگاہ میں زیادہ قرب نصیب ہوتا ہےاوراس بناء پردعاؤں کی قبولیت کی امید زیادہ  بڑھ جاتی ہے ۔

   ”احسن الوعاء لآداب الدعاء “میں  ہے”ادب ۱۰، ۱۱، ۱۲:دعا کے وقت باوضو، قبلہ رُو، مُؤدّب (با ادب) دو زانو بیٹھے یا گھٹنوں کے بل کھڑا ہو۔قال الرضا: یا بہ نیتِ شکرِ توفیقِ دعا والتجاء اِلَی اللہ، سجدہ کرے کہ یہ صورت سب سے زیادہ قُربِ رب کی ہے، قالہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم۔“(یعنی یہ بات اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے ۔)(فضائل دعا،صفحہ 62، مکتبۃالمدینۃ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

وتر میں دعائے قنوت کی جگہ سید الاستغفار پڑھنے کاکیا حکم ہے ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے