سونا اور ایمرجنسی کے لئے نقد رقم رکھی ہوئی ہو، تو اس پر زکوٰۃ ہوگی یا نہیں

سوال:  سونا تو تقریباً ہر گھر میں ہوتا ہی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ نقد رقم بھی دس، بیس ہزارایمر جنسی کے لئے رکھی ہوئی ہوتی ہے،  اب یہ کنڈیشن اگر کسی گھرکی ہے ، تو یہ چیزیں حاجت اصلیہ میں شمار ہوں گی یا ان کی زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی؟

جواب:   سونا اور ایمرجنسی کیلئے رکھا ہوا کیش  حاجتِ اصلیہ میں شمار نہیں ہوتا ،لہٰذا اگر ان دونوں کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی رقم  کے برابر ہو تو زکوٰۃ لازم ہوگی۔

یاد رہے! زکوٰۃ گھر یا فیملی پر نہیں ہوتی ، فرد  پر ہوتی ہے اور ہر فرد کی ملکیت علیحدہ علیحدہ شمار کی جاتی ہے ،ایک ہی گھر میں چار افراد ہیں اور ہر ایک کی ملکیت میں تھوڑا تھوڑا سونا ہے جو قابل نصاب نہیں ہے مگر سب کو ملائیں تو نصاب بن جائے گا ،تو ایسی صورت میں زکوٰۃ نہیں  ہوگی۔ دیکھا یہ جائے گا کہ کسی ایک انسان کی ملکیت میں مالِ زکوٰۃ میں سے کیا ہے اور کتنا ہے، اسی کے حساب سے اس فرد پر زکوٰۃ لازم ہوگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے