سوال: فرض نماز کے بعد پڑھی جانے والی تسبیحِ فاطمہ 4فرض کے فورا بعدپڑھی جائے یا مکمل نماز کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب: مسئلہ یہ ہے کہ جن فرضوں کے بعد سنتیں نہ ہوں ، ان میں فرضوں کے بعد لمبے اذکار و تسبیحات کرنے میں کوئی حرج نہیں ، لیکن جن فرضوں کے بعد سنتیں بھی ہوتی ہیں ، ان میں پہلے سنتیں پڑھیں ، پھر نماز سے فارغ ہو کر لمبے اذکار و تسبیحات کریں ۔ لہٰذا تسبیح فاطمہ پڑھنے میں بھی اسی حکم پر عمل کریں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم