وتر کی تیسری رکعت میں سوره فاتحہ پڑھنے کے بعد رکوع کردیاتویاد آنے پر واپس لوٹنے کا حکم

سوال:  اگر نماز وتر کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد بھول کر رکوع میں مکمل طور پر پہنچ جائے اور رکوع میں یاد آنے پر رکوع سے واپس لوٹ کر سورہ کوثر پڑھ کر دعائے قنوت پڑھ کر رکوع کیا اور پھر سجدہ سہو بھی کیا تو کیا نماز وتر ہو گئی؟

جواب:   پوچھی گئی صورت میں چونکہ سورت پڑھے بغیر ہی رکوع کرلیا تھا لہذا لوٹنے کا ہی حکم تھا، رکوع سے لوٹے  اور سورت پڑھ کر دعائے قنوت بھی پڑھ لی اور رکوع بھی کرلیا تو سجدہ سہو کے ساتھ نماز ہو گئی۔

   یاد رہے اگر سورت پڑھی ہوتی، صرف دعائے قنوت چھوٹ جاتی، تو اس کے لئے رکوع سےلوٹنا جائز نہیں ہوتا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے